Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

میرا نیلم منیر کی شادی پر افسردہ کیوں ہیں؟

انہوں نے اب تک شادی نہیں کی ہے
شائع 10 جنوری 2025 09:02am

میرا ایک بار پھر شادی سے متعلق بیان کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

اداکارہ میرا پاکستان فلم انڈسٹری کی ایک مشہور اداکارہ ہیں جو نوے کی دہائی سے اس شعبے سے وابستہ ہیں۔

اداکاری کا شوق رکھنے والوں کیلئے ثانیہ سعید کی اہم ٹپس

فلموں کے علاوہ انہوں نے کئی ڈراموں میں بھی کام کیا ہے جس میں “ میں ستارہ“ بھی شامل ہے۔ میرا اکثر اپنے منفرد بیانات اور انداز کی وجہ سے میڈیا اور عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔

حال ہی میں وہ ایک بار پھر شادی سے متعلق اپنے بیان کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر کے ساتھ مختصر گفتگو کی جب ان سے نیلم منیر کی شادی کے متعلق پوچھا گیا۔

جنت مرزا کا جاپان کے لوگوں کو ’نفسیاتی‘ کہنا مہنگا پڑ گیا

میرا نے ابتدا میں اپنا ری ایکشن چہرے کے اداسی اور خاموشی کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ دینا چاہا۔ جس کے بعد انہوں نے شادی نہ ہونے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت میں بہت اداس ہوں۔ مجھے پریشانی ہے کہ میں نے ابھی تک شادی نہیں کی۔ مجھے لگتا ہے کہ کوئی مجھ سے محبت نہیں کرتا، اور کوئی مجھ سے شادی نہیں کرنا چاہتا۔

اداکارہ نے غمزدہ اور بوجھل دل کے ساتھ یہ کہا اور اپنی کرسی سے اٹھ کر چلی گئیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات