Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

پوپ فرانسس کی اسرائیل پر دوبارہ کڑی تنقید، غزہ کی صورتحال کو شرمناک قرار دے دیا

عام شہریوں پر بمباری ناقابل قبول ہے، پوپ فرانسس
شائع 10 جنوری 2025 08:42am

مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ایک بار پھر غزہ میں جاری صورتحال کو تشویشناک اور عالمی برادری کے لیے شرمناک قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق سفارت کاروں کی سالانہ تقریب سے خطاب میں مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ میں بمباری سے اسپتالوں کا نیٹ ورک تباہ ہوچکا ہے۔ بچے سردی میں جم کر موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ عام شہریوں پر بمباری ناقابل قبول ہے۔

اسپتالوں اور توانائی کے نظام کی تباہی سے لوگوں کو موت کے منہ میں ڈالنا قبول نہیں۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ جنگ ہمیشہ ناکامی ہی ہوتی ہے جس میں شیطان کی فتح ہوتی ہے۔

قدرت کا انتقام؟ امریکہ کا رنگین ترین شہر غزہ بن گیا

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ہے۔ پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی بمباری سے مزید 27 فلسطینی شہید اور 50 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اربکان پناہ گزین اسکول پر حملے میں تین افراد شہید اور پچیس زخمی ہوئے۔۔

غزہ سٹی میں چار، دیرالبلاح میں پانچ اور خان یونس میں فضائی حملے میں ایک موٹر سائیکل سوار شہید ہوا۔

امریکا نے شام پر پابندیاں جزوی طور پر نرم کر دیں

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 70 فلسطینی شہید اور 110 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی حملوں میں شہیدوں کی مجموعی تعداد چھالیس ہزار نو ہوگئی۔ جبکہ 1 لاکھ 9 ہزار 378 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید برآں اسرائیل نے 9 روز کے دوران 490 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ ادھر مقبوضہ مغربی کنارے سے اسرائیلی فوج نے پندرہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

Pope Francis

gaza children

condemn israeli attack