چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل آسٹریلیا کو کپتان پیٹ کمنز کی انجری کے باعث بڑا دھچکا لگ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلی نے انکشاف کیا ہے کہ بارڈر-گواسکر ٹرافی کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے تاہم انکا اسکین کروایا گیا تھا۔
پیٹ کمنز اور ان کی اہلیہ دنیا میں دوسرے بچے کو خوش آمدید کہنے کے لیے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے تھے۔
آسٹریلوی خیمے میں کپتان پیٹ کمنز کی انجری کے باعث ان کی چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ میں شمولیت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
پاکستان ٹیم کے لیے بُری خبر، اوپنر صائم ایوب کرکٹ سے باہر
ادھر سلیکٹر جارج بیلی نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ پیٹ کمنز پیرنٹل چھٹیوں پر ہیں تاہم انہوں نے حتمی طور پر نہیں بتایا کہ کمنز چیمپئینز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔
چیف سلیکٹر کے مطابق پیٹ کمنز کے تخنے میں تھوڑا سا زخم ہے اس لیے مجھے لگتا ہے کہ اگلے ہفتے یا اس کے بعد اس کا اسکین ہوگا اور ہمیں اس کے بارے میں معلومات مل سکیں گی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں کمنز سمیت کئی اسٹار کھلاڑی موجود نہیں، ٹیم میں زیادہ تر نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے اور کپتانی اسٹیو اسمتھ کو سونپی گئی ہے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران دائیں ٹخنے فریکچر آجانے کے سبب انجری کا شکار ہوکر پہلے ہی 6 ہفتوں کے لیے ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں۔