Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

سہیل انجم کی گریڈ 21 کی پوسٹ پر تعیناتی، ایوان صدر کا مؤقف سامنے آگیا

ایوان صدر نے گریڈ 21 کی پوسٹ پر تعیناتی کے نوٹیفکیشن کی تردید کردی
شائع 09 جنوری 2025 05:57pm

ایوان صدر نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ڈاکٹر سہیل انجم نامی جعلساز کی ایوان صدر میں گریڈ 21 کی پوسٹ پر تعیناتی کے نوٹیفکیشن کی تردید کردی۔

اس حوالے سے ایوانِ صدر کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں ڈاکٹر سہیل انجم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے، ایوانِ صدر میں گریڈ 21 میں پرسنل سیکرٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں ہے، ایسٹبلشمنٹ ڈویژن نے ایوانِ صدرمیں سہیل انجم نامی کسی شخص کی تعیناتی نہیں کی۔

ایون صدر کے مطابق سہیل انجم نے ایوانِ صدر کے سیکرٹری جنرل کے پرسنل سیکرٹری کے کارڈز بھی چھپوا رکھے ہیں، ایوان صدر میں سیکرٹری جنرل اور اس کے پرسنل سیکرٹری کا کوئی عہدہ موجود نہیں۔

ایوانِ صدر میں افسران کی تعیناتی شفافیت اور دیانتداری کی بنیاد پر کی جاتی ہے، جعلی نوٹیفکیشن کی تحقیقات کے لیے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے۔

اسلام آباد

Notification

President House

Appointment to Grade 21 post

sohail anjum