Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

عاطف اسلم کو ہنی سنگھ نے اپنا بھائی قرار دے دیا تصویر وائرل

ہنی سنگھ نے کیپشن میں لکھا "بے حد محبت کرنے والے بھائی" مارچ میں پیدا ہونے والے بھائی
شائع 09 جنوری 2025 05:26pm

بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے پاکستانی نامور گلوکار عاطف اسلم سے ملاقات کی تصویر شیئر کردی۔

ہنی سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عاطف اسلم کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا بے حد محبت کرنے والا بھائی قرار دے دیا ۔

تصویر میں دونوں موسیقاروں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے،تصویر کے ساتھ ہنی سنگھ نے کیپشن میں لکھا “ بے حد محبت کرنے والے بھائی، مارچ میں پیدا ہونے والے بھائی۔“

ہنی سنگھ نے ’ڈیٹنگ‘ کیلئے اپنی خفیہ تکنیک بتا دی

ہنی سنگھ نے شاہ رخ خان کے تھپڑ مارنے پر خاموشی توڑ دی

ہنی سنگھ نے ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے بھارت، پاکستان، اور موسیقی کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا، اس تصویر پر دونوں ممالک کے شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔

یاد رہے کہ ہنی سنگھ اور عاطف اسلم دونوں پاکستان و بھارت سمیت دنیا بھر میں بے حد مقبول ہیں اور کئی سپرہٹ گانے دے چکے ہیں جنہیں شائقین آج بھی پسند کرتے ہیں۔

Pakistani Singer

Atif Aslam

Indian Singer

Honey singh