Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا معاملہ ، ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے دس اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی
اپ ڈیٹ 09 جنوری 2025 05:04pm

متحدہ عرب امارات کے صدراور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی مصنوعی ذہانت سےجنریٹیڈ تصاویر اور ویڈیوز کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرنےوالے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سائبر پٹرولنگ سے ای آئی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہیں، ایف آئی اے نے تحقیقات سورس رپورٹ کے بعد شروع کیں ہیں۔

فیشن اور سیاست کے بعد مریم نواز کی گلوکاری نے دھوم مچادی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ لندن کی تفصیلات سامنے آگئیں

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیراعلیٰ کی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے دس اکاؤنٹس کی ابتدائی طور پر نشاندہی کرلی ہیں، ان اکاؤنٹس کی مدد سےجھوٹی تصاویراورویڈیوزاپ لوڈ کرکےمنفی تاثر پھیلایا گیا۔

FIA

Maryam Nawaz Sharif

fia cyber crime