نیل پالش کو دیرپا برقرار رکھنے کیلئے لگاتے وقت ان ٹوٹکوں پر عمل کریں
نیل پالش کا عام مسئلہ ہے کہ وہ فورا ہٹ جاتی ہے۔ لیکن آج ہمارے پیان کئے گئے ہیکس آپ کی نیل پالش کو دیر تک برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
چہرے ، ہونٹوں اور بالوں کے ساتھ ساتھ ناخںوں کوخوبصورت بنانے کیے لیے نیل پالش لگانے کا رحجان ایک عرصے سےچلا آتا رہا ہے۔ کئی فیشن آئے اورچلے گئے لیکن ناخنوں کی خوبصورتی کے لیے نیل پالش لگانے کا رحجان تا حال جاری ہے۔
نوعمر لڑکیاں ہوں یا خواتین ان کے میک اپ باکس میں نیل پالش کے طرح طرح کے رنگ ضرور ملیں گے ۔ نیل پالش لگانے کاایک مسئلہ یہ ہے کہ اسے لگانے سے ناخن وقتی طور پر خوبصورت تو لگتے ہیں لیکن اسے ہٹ جانے میں بھی زیادہ دیر نہیں لگتی ہے۔ جس کی وجہ سے ناخن اور بھی بدنما نظر آتے ہیں۔
صبح سویرے ’سُپر فوڈ‘ پپیتا کیوں کھانا چاہئیے؟
اگر آپ کے ساتھ بھی یہی مسئلہ درپیش ہے توآج ہم آپ کو کچھ حیرت انگیز ہیکس بتائیں گے جو آپ کے نیل پینٹ کو دیر پا بنا سکتے ہیں۔
ڈبل کوٹ
نیل پالش کو دیرپا بنانے کے لیے اسےلگاتے وقت ڈبل کوٹ کرنا نہ بھولیں۔ پہلے نیل پالش کا ایک کوٹ لگانے کے بعد اسے اچھی طرح خشک ہونے دیں۔ اس کے بعد دوبارہ ایک کوٹ لگائیں۔ آپ کلر نیل پالش پر ٹڑانسپیرنٹ نیل پالش بھی لگا سکتے ہیں۔ ۔ اس سے نیل پالش لاک ہوجائے گی اور ناخنوں پر دیر تک لگی رہے گی۔
بیس کوٹ ضرور لگائیں
نیل پالش لگانے سے پہلے بیس کوٹ لگانا نہ بھولیں۔یہ ناخنوں پر نیل پالش کو دیر تک رکھتی ہے۔
ناخنوں پر پہلے بیس کوٹ اچھی طرح لگالیں اور پھر اسے خشک ہونے دیں۔ اس کے بعد نیل پینٹ لگالیں۔ اس سے آپ کی نیل پالش طویل عرصے تک برقرار رہے گی۔
ناخنوں کو پوری طرح کور کریں
نیل پالش لگاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ اسے پورے ناخنوں پر اچھی طرح لگا یا گیا ہو۔ کئی بار نیل پالش ناخںوں کے اطراف اور کناروں پر اچھی طرح نہیں لگتی ہے جس کی وجہ سے بھی یہ تھوڑی دیر بعد آسانی سے ہٹنے لگتی ہے۔ آپ کو چاہیے کہ پورے ناخںوں کو اچھی طرح سے کور کریں۔
نیل پالش خریدتے وقت خیال رکھیں
جب بھی نیل پالش خریدیں تو چند باتوں کا ضرور خیال رکھیں۔ ہمیشہ اچھی کوالٹی کی نیل پالش خریدیں۔ سستا نیل پینٹ تھوڑی دیر تک اچھا لگ سکتا ہے لیکن یہ آپ کے ناخنوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
نیل پالش جتنی گاڑھی ہوگی اتنی ہی دیرپا ہوگی۔ اس کے علاوہ جیل نیل پالش بھی دیر پا ہوتی ہے۔ اسے بھی خریدا جاسکتا ہے۔ واٹر پروف نیل پالش بھی اچھا آپشن ہے۔