Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

نئے بجٹ کیلئے وزارت خزانہ کا سرکلر جاری، کب پیش کیا جائے گا؟

تمام بجٹ دستاویزات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت
شائع 09 جنوری 2025 02:09pm

نئے مالی سال کا بجٹ شیڈول تیار کر لیا گیا ہے، وزارت خزانہ نے بجٹ کال سرکلر جاری کردیا ہے، جس میں آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سرکلر کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2025 کے آخر تک حتمی شکل دینے کی تجویز دی گئی ہے اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز ہے۔

نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں کرنے کی تجویز ہے۔

علاوہ ازیں، بجٹ اسٹریٹجی پیپر 18 اپریل 2025 تک منظور کرانے کی تجویز ہے جبکہ بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 11 فروری سے 28 فروری کو منعقد کرنے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ فارن ایکسچینج کے لیے بجٹ کا تخمینہ سات مئی تک جمع کرانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

Budget 2024 25