Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس خارج کردیا

الیکشن کمیشن نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
شائع 09 جنوری 2025 01:22pm

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، الیکشن کمیشن نے سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس خارج کردیا۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لئے دائر ریفرنس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی تھی۔

سیف اللہ ابڑو کی نااہلی سے متعلق درخواست سینیٹر شہادت اعوان نے چئیرمین سینیٹ کو دی تھی، چیئرمین سینیٹ نے سیف اللہ ابڑو کی نااہلی سے متعلق ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا۔

الیکشن کمیشن نے 7 جنوری کو پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Saifullah Abro

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)