Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

چیٹ جی پی ٹی کے خالق پر بہن کا انتہائی شرمناک اور گھناؤنا الزام

سیم آلٹ مین ک بھی ان الزامات پر رد عمل سامنے آگیا، رپورٹ
شائع 09 جنوری 2025 01:16pm

چیٹ جی پی ٹی کو تخلیق کرنے والے سیم آلٹ مین پر ان کی بہن نے شرمناک الزامات عائد کر دیے جس کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے خالق سیم آلٹ مین پر ان کی بہن این آلٹمین کی جانب سے دائر مقدمہ میں الزام لگایا گیا ہے کہ تین برس کی عمر میں سیم آلٹمین نے 1997 سے 2006 کے درمیان ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔

این آلٹمین نے 6 جنوری کو امریکا کی مشرقی ریاست میسوری کی عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے میں یہ الزام بھی عائد کیا کہ ان کے ساتھ 3 برس کی عمر میں ان کے بھائی سیم نے بدسلوکی کرنا شروع کی، تب وہ 12 سال کے تھے۔

مقدمے میں الزام لگایا گیا کہ سیم آلٹمین نے بچپن میں اپنی بہن کو عصمت دری اور چھیڑ چھاڑ کا نشانہ بنایا۔

ایلون مسک نے اپنا نام تبدیل کرلیا، ایکس پر ہلچل مچ گئی

تاہم اوپن اے آئی کمپنی کے خالق اور سی ای او ایلٹ مین نے بہن کی طرف سے لگائے جانے والے تمام الزامات کی مکمل تردید کر دی ہے۔

سیم آلٹمین نے اپنی والدہ اور دو بھائیوں کے ساتھ مشترکہ بیان میں ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں ”بالکل غلط“ قرار دیا۔

ایلٹ مین نے بتایا کہ ان کی بہن دماغی صحت کے مسائل میں مبتلا ہے جن کا علاج چل رہا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کے بانی نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلخانہ نے بہن کو مکمل سپورٹ کیا جس میں ماہانہ رقم دینا،اس کے اپارٹمنٹ کا کرایہ دینا،بلوں کی ادائیگی شامل ہے مگر وہ ہم سے مزید چیزوں کا مطالبہ کرتی رہی۔

اس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خاندان نے کئی سالوں میں این کی مدد کرنے اور اسے آباد ہونے میں مدد کرنے کی ہر طرح سے کوشش کی ہے۔ آلٹ مین نے کہا کہ بہن کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات سے پورے خاندان کو تکلیف ہوئی ہے۔

Sam Altman

denies

ChatGPT creator

sister's

rape allegations