جرمن ائیرلائن کا 2025 میں ہزاروں ملازمتیں دینے کا اعلان
معروف جرمن ائیرلائن ’لفتھنزا‘ کی جانب سے ہزاروں ملازمتیں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
کورونا وبا کے دوران جرمن ائیرلائن نے 30 ہزار سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا تھا تاہم اب بھرتیوں کا دوبارہ نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق جرمن ایئر لائن نے نئے سال 2025 میں 10 ہزار نئے ملازمین کو بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
’لفتھنزا‘ ائیرلائن کے اعلان کے مطابق رواں برس 800 پائلٹوں کی نئی بھرتیوں کے علاوہ 2 ہزار فلائٹ اٹینڈنٹ اور تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
کیا پاکستان میں قطر ائیر لائن کے دفاتر بند ہوگئے ہیں؟
علاوہ ازیں گراؤنڈ آپریشنز سے متعلق اسٹاف بھی بھرتی کیا جائے گا۔ جبکہ دفتری انتظامہ کی خالی نشستوں کے لیے بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔
تاہم رواں برس کی بھرتیاں گزشتہ برس کی گئی بھرتیوں سے کم ہیں۔ پچھلے سال گروپ نے 13000 ملازمین کو بھرتی کیا تھا۔
سستی سعودی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فلائٹ شیڈول کا اعلان کردیا
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مذکورہ جرمن ائیرلائن کی خدمات کا دائرہ دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں پھیلا ہوا ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد ملازمین اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔