Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

سشمیتا سین نے معروف کولڈ ڈرنک برانڈ سے بدلہ کیسے لیا؟

ریل انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے
اپ ڈیٹ 09 جنوری 2025 02:45pm

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے مداحوں کو مس یونیورس کی حیثیت حاصل کرنے کے بعد معروف کولڈ ڈرنک برینڈ ’پیپسی‘ سے لیے جانے والے بدلے کے بارے میں اہم انکشاف کیا۔

سشمیتا کی ایک انسٹاگرام ریل ان کے ریونج گیم کی بدولت مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

گووندا نے کالج میں دو لڑکیوں پر تشددکیا تھا، اہلیہ سنیتا کا انکشاف

ویڈیومیں سشمیتا نے مداحوں کو خود اعتمادی کے حوالے سے متحرک کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔ ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہےجب میں نے ماڈلنگ کا آغاز کیا تو پیپسی نے مجھے ممبئی بلایا۔ میں نے بہترین آڈیشن دیا، لیکن مجھے ان کی طرف سے ری جیکٹ کر دیا گیا۔ یہ بات میرے دل میں رہ گئی۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ جب وہ مس یونیورس کا ٹائٹل جیت کر واپس آئیں تو پیپسی نے انہیں اپنے برینڈ فیس کے طور پر منتخب کرنا چاہا، لیکن انہوں نے ان کی بجائے ان کی مخلف کمپنی کوکا کولا کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

شردھا کپور پر جیولری ڈیزائن چوری کرنے کا الزام عائد کردیا گیا

سشمیتا نے وضاحت کی کہ ”یہ بدلے کا اقدام نہیں تھا۔ جب آپ کو مسترد کیا جاتا ہے، تو آپ میں احساس کمتری پیدا ہوتا ہے، لیکن میں نے اس موقع پر ثابت کیا کہ پیپسی نے مجھے نہیں، بلکہ میں نے انہیں ری جیکٹ کیا۔“

واضح رہے کہ اداکارہ سشمیتا سین نے سال 1994 میں ’مس انڈیا‘ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جس کے بعد اسی سال وہ امریکا میں منعقد مقابلہ حسن میں ’حسینہ عالم‘ یعنی مس یونیورس کا تاج بھی اپنے سر پر سجانے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات