Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

نواز شریف کا دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے
شائع 09 جنوری 2025 10:20am

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔

علیمہ خان نے معاملہ بگاڑ دیا، حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کو بریک لگ گئی

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی۔

Nawaz Sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Political Activities