بھگوان کے درشن میں ’پہلے میں پہلے میں‘ نے 6 جانیں لے لیں، بھگدڑ سے متعدد زخمی
بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے تروپتی مندر میں بھگدڑ مچنے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تروپتی میں سالانہ ویکنٹھ درشن ٹکٹ کاؤنٹر پر ہجوم میں افرا تفریح مچ گئی جب تروملا تروپتی دیوستھانم (ٹی ٹی ڈی) نے ویکنتھا ایکادشی 2025 کے لیے آن لائن بکنگ اور ٹکٹوں کی ریلیز کا آغاز کیا۔ بھگدڑ کی وجہ سے 40 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اچانک کاؤنٹر کھلنے پر بھیڑ قابو سے باہر ہو گئی اور ٹکٹوں کے لیے افراتفری مچ گئی۔
بھارت میں خلائی مخلوق کا مندر سامنے آگیا
مندر میں ہونے والے حادثے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کے تروپتی میں بھگدڑ مچنے اور لوگوں کی ہلاکت پر مجھے افسوس ہے۔ میرے خیالات ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے قریبی عزیزوں کو کھو دیا ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرین میں سے کم از کم تین خواتین شامل ہیں، اور زخمی یاتری، جن میں سے اکثر کا تعلق تمل ناڈو سے بتایا گیا ہے، انہیں علاج کے لیے رویا اسپتال لے جایا گیا ہے۔
بھارت میں پروازوں کے بعد مندر کو بھی بم سے اُڑانے کی دھمکیاں ملنے لگیں
عینی شاہدین کے مطابق ٹکٹ کاؤنٹر پر ٹوکن حاصل کرنے کے دوران مبینہ طور پر 60 افراد ایک دوسرے پر گر پڑے۔
آندھرا پردیش حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔