Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے عازمین کے لیے خوشخبری

نئی حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع
اپ ڈیٹ 09 جنوری 2025 11:44am

حکومت کی جانب سے حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے عازمین کے لیے خوشخبری سناسی دی گئی ہے۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت 5 ہزار مزید عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے 5 ہزار خالی نشستوں پر حج درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ حج درخواستوں کی 10 جنوری سے شروع کر دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں۔ اب اسکیم کے تحت باقی رہ جانے والے پانچ ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امور نے نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کنفرم حج ٹکٹ دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے پانچ روز مقرر کئے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ کل پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جائیں گی، تمام نامزد بینک روزانہ کی بنیاد پر جمع درخواستوں کو پورٹل پر فوری اپ لوڈ کریں۔

ترجمان نے کہا کہ نئے درخواست گزار پہلی دو قسطوں کی مد میں 6 لاکھ جمع کروائیں گے، قربانی یا الگ کمرے کے اضافی اخراجات ہوں گے، تعداد مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی۔

hajj 2025

hajj schedule 2025

HAJJ APPLICATIONS