افریقی ملک چاڈ کے صدارتی محل پر حملہ، 18 حملہ آور سمیت 19 افراد ہلاک
افریقی ملک چاڈ کے شہر انیجامینا میں صدارتی محل پر مسلح افراد کی جانب سے ایک بڑا حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 18 حملہ آور سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ مسلح افراد نے عمارت پر دھاوا بولنے کی کوشش کی لیکن صدارتی گارڈ نے جوابی کارروائی کر کے انہیں ہلاک کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 حملہ آوروں کے ایک گروپ نے چاڈ میں صدارتی محل پر حملہ کرنے کی کوشش کی، انہوں نے عمارت کے اندر فائرنگ شروع کر دی لیکن صدارتی گارڈ نے جوابی وار کرتے ہوئے انہیں روک دیا۔
خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انجامینا میں فائرنگ کی آوازیں سنیں گئیں اور سڑکوں پر ٹینک دیکھے گئے جبکہ سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی کہ مسلح افراد نے صدارتی کمپلکس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
نیتن یاہو نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کردیا، عرب دنیا میں کھلبلی
چاڈ کے سکیورٹی ذرائع نے بھی بتایا کہ بدھ کی شام مقامی وقت کے مطابق تقریباً پونے 8 بجے صدارتی عمارت کے اندر مسلح کمانڈوز نے فائرنگ کی تاہم صدارتی محل کے سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں قابو میں کر لیا۔
امریکہ کا ایران کے خام تیل کی برآمدات پر پابندی کا منصوبہ ناکام
چاڈ کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے نتیجے میں جوابی کارروائی میں 18 حملہ آور اور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔
Comments are closed on this story.