امریکا میں برفانی طوفان نے زندگی کا پہیہ روک دیا، مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک
امریکا میں طاقتور برفانی طوفان نے زندگی کا پہیہ روک دیا جس کے باعث ہزاروں شہری اپنے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکا کی 7 مختلف ریاستیں بدستور ہنگامی حالت میں ہیں۔ برفانی طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 5 ہو گئی۔ جبکہ متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
خراب موسم کے باعث سڑکیں بند، ریلوے کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔
دنیا کے وہ 4 شہر جہاں سردیوں میں 24 گھنٹے سورج نہیں نکلتا
ادھر برفانی طوفان کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ یا ملتوی کر دی گئی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 2300 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، تقریباً 9 ہزار پروازیں تاخیر کی بھی اطلاع دی گئی ہے۔
امریکی جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 5 افراد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور
ٹیکساس سے ٹینسیسی تک 15 انچ سے زائد برف پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
واشنگٹن، میری لینڈ، میزوری، کنساس اور ورجینیا سمیت آٹھ ریاستوں میں ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔