امریکی جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 5 افراد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور
امریکی شہر لاس اینجلس کے قریب واقع جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پانچ مقامات پر آگ سے جھلس کر پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہزار سے زائد مکانات اور عمارتیں آگ کی لپیٹ میں آئے ہیں اور سیکڑوں عمارتوں کو نقصان ہوا ہے۔
کئی امریکی ریاستوں میں برف کے طوفان سے تباہی، ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا
آگ سے تین ہزار ایکڑ سے زائد کا رقبہ جل چکا ہے اور تیس ہزار افراد نے علاقہ چھوڑ دیا ہے۔
کیلیفورنیا کے گورنر نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے مزید ستر ہزار شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
چودہ سو سے زائد فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، فائر فائٹرز کی مدد کے لیے نیشنل گارڈز کے اہلکار بھی تعینات کر دیئے گئے۔