کوہاٹ: مختلف واقعات میں 4 افرادکو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
کوہاٹ میں گزشتہ 4 گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا-
کوہاٹ میں مختلف واقعات میں 4 افراد کو قتل کر دیا گیا، پہلا واقعہ اس وقت پیش آیا جب عدالت میں پیشی کیلئے آئے ہوئے شخص نذر خان کو مسلح ملزمان نے بھرے بازار میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
کمشنر کوہاٹ نے محکمہ تعلیم کے 35 افسر اور اہلکار معطل کر دیے
فائرنگ کا دوسرا واقعہ جرما کے علاقے وزیرو کلے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر 2 نوجوانوں حامد اور شہریار کو گولیوں سے بھون دیا گیا۔
بنوں میڈیکل کالج کے طلبہ نے عملے کو یرغمال بنالیا
پولیس کے مطابق تھانہ جنگل خیل کی حدود میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں افغان مہاجر خان ولی چل بسا، جس کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔