گولڈ کی اونچی اڑان، دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
عالمی قیمت میں سونا 10 ڈالر بڑھ کر 2652 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے
پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 483 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی قیمت میں سونا 10 ڈالر بڑھ کر 2652 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
gold rate increase
1000 rupees
مقبول ترین