برطانیہ میں پُراسرار ’چھلے ہوئے کیلے‘ شہریوں کے لیے عذاب بن گئے
انگلینڈ کی گلیوں میں پراسرار طور پر کوئی چھلے ہوئے کیلے پلیٹوں میں چھوڑ کر جانے لگا جس نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے نوٹنگھم شائر کے ایک قصبے میں لوگ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ سڑک کنارے پلیٹوں میں چھلے ہوئے کیلے کون چھوڑ کر غائب ہورہا ہے۔ برطانوی شہریوں کے مطابق تقریبا ہر ماہ ایسا دیکھنے کو ملتا ہے مگر کون یہ شرارت کرتا ہے آج تک معلوم نہ ہوسکا۔
بیسٹن میں، لوگوں نے دیکھا کہ ایک سال قبل ایبی روڈ اور وینسر ایونیو کے چوراہے پر ایک چرچ کے قریب گلی کے کونے پر چھلے ہوئے کیلوں سے بھری پلیٹیں نظر آنا شروع ہوئیں۔
سردیوں میں کیلا کھانا چاہیے یا نہیں
ایک مقامی رہائشی کلیئر شارٹ نے اندازہ لگایا کہ کیلے کی پلیٹیں ہر ماہ کی دوسری تاریخ کو نظر آتی ہے۔ انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ایسا کر رہا ہے براہ کرم اسے روکیں، کیونکہ پرانی پلیٹیں اور سڑے ہوئے کیلے شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔
آرٹ گیلری کی دیوار پر ٹیپ سے چپکا کیلا 2 ارب روپے میں خریدنے والا کون ہے؟
کلیئر شارٹ نے کہا کہ میں نے علاقے کے لوگوں سے پوچھا ہے لیکن کوئی نہیں جانتا کہ کیلے کون چھوڑ رہا ہے اور کیوں۔
علاقے کے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کیلے جانوروں کے لیے چھوڑے جا سکتے ہیں، جبکہ دوسروں کا خیال ہے کہ یہ کسی مذہبی شخص کا کام ہوسکتا ہے کیونکہ وہ انہیں چرچ کے قریب رکھ کر چلا جاتا ہے۔