Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

میلے میں ہاتھی بدک گیا، لوگوں کو سونڈ سے اٹھا اٹھا کر پٹخا، 17 زخمی

ہاتھی کو قابو کرنے کی بہت کوشش کی گئی مگر کوئی کامیاب نہ ہوسکا
شائع 08 جنوری 2025 01:20pm
تصویر بشکریہ: بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست کیرالہ میں تہوار منانے کے دوران ایک ہاتھی بدک گیا جس نے میلے میں تباہی مچا دی اور لوگوں کو زخمی کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات کیرالہ کے ملاپورم ضلع میں ایک تہوار کے دوران ایک ہاتھی بے قابو ہو گیا جس کے حملے میں کم از کم 17 افراد زخمی ہو گئے۔ میلے میں موجود ایک شخص کو شدید چوٹیں آئیں۔

شمالی کیرالہ کے علاقے ترور میں پوتھیانگڈی تہوار میں بہت سے لوگ جمع ہوئے۔ تقریب میں سونے سے سجے پانچ ہاتھی لائے گئے تھے، اور ہجوم ان کی ویڈیوز بنانے میں مگن تھا۔ لیکن پھر انہیں میں سے ایک ہاتھی آپے سے باہر ہوگیا اور ہجوم کی طرف لپکا۔ ہاتھی کے مالک نے اسے قابو کرنے کی کوشش کی، مگر کامیاب نہ ہوسکا۔ ہاتھی نے میلے میں ایک شخص کو سونڈ سے اٹھا اٹھا کر پٹخ دیا جس سے کافی زخمی ہوگیا۔

ہاتھی کو نہلانے والی سیاح خوفناک موت کا شکار

رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے اور اس کا علاج کوٹاکل کے ایک اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ ویڈیوز میں لوگوں کو گھبرا کر بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا، میلے میں بھگدڑ مچنے سے دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔

چین میں ڈرائیور بے قابو، گاڑی اسکول کے طلبا پر چڑھا دی

بہت سے افراد نے ہاتھی کو روکنے کے لیے زنجیروں کا استعمال کرتے ہوئے اسے پرسکون کرنے کی کوشش کی۔ ہاتھی کو قابو کرنے میں تقریباً دو گھنٹے کا وقت لگا۔

india

Elephant

Kerala

Video Viral

Gets Agitated

Kerala Festival

Puthiyangadi festival