Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ملیر ایکسپریس وے کو شہید ذولفقار علی بھٹو ایکسپریس وے نام دینے کا فیصلہ کیا

بلاول بھٹو زرداری 11 جنوری کو ملیر ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے، مرتضیٰ وہاب
شائع 08 جنوری 2025 01:17pm

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے ملیر ایکسپریس وے کو شہید ذولفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کا نام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ چھ رویہ سڑک پر ہیوی ٹریفک اور عام ٹریفک کو اجازت ہوگی، ایکسپریس وے پر موٹر سائیکل اور رکشہ کو اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 11 جنوری ہفتے کے روز ملیر ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ہمراہ ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ملیر ایکسپریس وے کا نو کلو میٹر طویل پہلا فیز مکمل ہوگیا ہے، ملیر ایکسپریس وے قیوم آباد چورنگی سے شاہ فیصل کالونی انٹرچینج تک عوام کے کھولا جائے گا۔ منصوبے کے دوسرے فیز جو کہ قائد آباد تک ہے، اسے بھی فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کھلنے سے شہر میں ٹریفک مسائل کم ہونے کی امید ہے۔

Murtaza Wahab

malir express way