Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

سابق پاکستانی کپتان کو افغان کرکٹ ٹیم میں اہم ذمہ داری مل گئی

سابق کپتان چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل افغانستان ٹیم کو جوائن کریں گے، ذرائع
شائع 08 جنوری 2025 12:58pm

پاکستان کے سابق کپتان کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یونس خان اب افغانستان کے کرکٹرز کو بیٹنگ ٹپس فراہم کریں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یونس خان چیمپئنز ٹرافی میں افغان ٹیم کے ساتھ بطور مینٹور کام کریں گے۔

چیمپئنز ٹرافی، برطانوی سیاستدانوں کا افغانستان کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

اس حوالے سے افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یونس خان کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے مینٹور کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، وہ چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل افغانستان کی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

شرمناک کارکردگی کے بعد کوہلی اور روہت کا مستقبل خطرے میں؟ بھارتی میڈیا نے بتا دیا

واضح رہے کہ یونس خان اس سے پہلے 2022 میں افغانستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔

Younis Khan

Afghanistan cricket team

batting mentor