Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

شرمناک کارکردگی کے بعد کوہلی اور روہت کا مستقبل خطرے میں؟ بھارتی میڈیا نے بتا دیا

دونوں سینئر بلےباز آسٹریلیا میں خراب پرفارمنس کرتے دکھائی دیے
شائع 08 جنوری 2025 12:37pm

بارڈر گواسکر سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی المناک شکست کے بعد ویرات کوہلی اور روہت شرما کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرلیا گیا۔

آسٹریلیا کے خلاف بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے پہلے ٹیسٹ میں اچھا کھیل پیش کیا تاہم دیگر ٹیسٹ میچز میں وہ بیٹنگ کرنا ہی بھول گئے، وہیں روہت شرما بھی پوری ٹیسٹ سیریز میں ناکام نظر آئے۔

اب بھارتی میڈیا رپورٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی خراب پرفارمنس کے باوجود بھارتی ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھیں گے اور دونوں کو کوئی خطرہ نہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ پر حکمرانی کیلئے جے شاہ نے نئی چال چل دی

رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی ذرائع نے کہا کہ انڈیا کی خراب پرفارمنس پر بورڈ میٹنگ کرے گا لیکن ٹیم سے کسی کو باہر نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کسی سیریز میں بلے بازوں کی خراب کارکردگی پر کوچ کو برطرف نہیں کرسکتے، گوتم گمبھیر بھارت کے ہیڈ کوچ رہیں گے، ویرات اور روہت شرما انگلینڈ سیریز میں کھیلیں گے، جس کے بعد پوری توجہ چیمپئنز ٹرافی پر مرکوز ہوگی۔

چیمئینز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم میں کپتانی پر جھگڑے

واضح رہے کہ آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد پہلی بار بھارتی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔

دوسری جانب انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا میلہ سجنے کو ہے۔ 5 ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو کھیلا جائے گا جب کہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 6 فروری سے ہوگا۔

india

virat kohli

rohit sharma

BCCI

career

INDIAN MEDIA CLAIM