Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

قومی ادارہ برائے امراض قلب کے افسر پر لاکھوں روپے کی خرد برد کا الزام ثابت

مذکورہ آفیسر نے خرد برد کی گئی رقم ادارے کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دی
شائع 08 جنوری 2025 11:21am

کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں کرپشن کا نیا انکشاف ہوا ہے، لاکھوں روپے کی خرد برد اور کرپشن پر چیف فنانشل افسر فیصل عبدالستار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ادارے کے چیف فائننشل آفیسر فیصل عبدالستار پر لاکھوں روپے کی خرد برد کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔

کراچی: لوگوں کے اکاؤنٹس سے غیر قانونی طور پر رقم ٹرانسفر کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار

انتظامیہ نے ابتدائی طور پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی قائم کی تھی، کمیٹی کی رپورٹ میں چیف فنانشل آفیسر کو ذمہ دار قرار دیا گیا۔

کمیٹی نے فنانس میں لاکھوں روپے کرپشن کی تصدیق کی۔

سندھ پولیس کے اہلکاروں کا مکانوں پر قبضے اور بے گناہ افراد کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف

مذکورہ آفیسر نے خرد برد کی گئی رقم ادارے کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دی، بھاری رقم این ائی سی وی ڈی کے اکاؤنٹ میں جمع کرکے فیصل عبدالستار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

corruption

nicvd