Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

شردھا کپور پر جیولری ڈیزائن چوری کرنے کا الزام عائد کردیا گیا

وہ بزنس کی دنیا میں بھی اپنے قدم جمانے میں مصروف ہیں
شائع 08 جنوری 2025 11:06am

بالی ووڈ کی خوبصورت اور دلکش اداکارہ شردھا کپور پر غیر ملکی برانڈ کے ڈیزائن چوری کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق بالی ووڈ کی کئی اداکارائیں شوبز کے ساتھ ساتھ بزنس کی دنیا میں بھی اپنے قدم جمانے میں مصروف ہیں جن میں کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے نام شامل ہیں۔ انہی کی طرح شردھا کپور نے بھی بزنس کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے ڈیمی فائن جیولری برانڈ کی بنیاد رکھی تھی۔ جس میں جیولری اسٹرلنگ سلور اور 18 قیراط سونے سے کوٹڈ اسٹین لیس اسٹیل سے تیار کی جاتی ہے۔

معروف بھارتی یوٹیوبر بھی ’ڈیجیٹل حراست فراڈ‘ کا شکار، لاکھوں گنوا بیٹھے

واضح رہے کہ شردھا اس برانڈ میں بطور ’برانڈ ویژنری‘شامل ہیں، لیکن ان کے برانڈ کو انٹرنیٹ پر اسوقت شدید تنقید کا سامنا ہے۔ جب سوشل میڈیا صارفین نے شردھا کے جیولری ڈیزائنز پر معروف لگژری برانڈز، جیسے کارٹیئر، کے ڈیزائنز کی نقل کرنے کا الزام لگایا۔

ریڈٹ پر ایک تھریڈ میں صارفین نے شردھا کے برانڈ کی جیولری کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کا موازنہ فرانسیسی لگژری کمپنی کے اصل ڈیزائنز سے کیا اور دعوی کیا کہ شردھا کے برانڈ کے ڈیزائن اس معروف برانڈ سے چوری کئے گئے ہیں۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ ’مشہور شخصیات کے پاس اصل ڈیزائن تیار کرنے کے لیے بہتر وسائل ہوتے ہیں، پھر جعلی ڈیزائنز کیوں بیچ رہی ہیں؟‘

ایک اورصارف نے شردھا کے والد شکتی کپور کے مشہور کردار کرائم ماسٹر گوگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کرائم ماسٹر گوگو کی بیٹی سے یہی توقع تھی۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات