Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

معروف اداکار اجیت کمار کی گاڑی ریس کے دوران حادثے کا شکار

اجیت کی ٹیم 'دبئی گرینڈ پریکٹس 2025' کی تیاری میں مشغول تھی
شائع 08 جنوری 2025 09:55am

بھارتی سینما اورتامل فلموں کے معروف اداکار اجیت کمار کی گاڑی دبئی میں ہونے والے کار ریسنگ کے مقابلے کی پریکٹس سیشن کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوگئی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اجیت کی ٹیم دبئی گرینڈ پریکٹس 2025’ کی تیاری میں مشغول تھی، جو کہ 9 جنوری سے شروع ہونے والا ہے۔

مسلمان اہلیہ نے غیر مسلم بھارتی اداکار سے اسلام قبول کروا لیا

تیز رفتار ریسنگ کار ٹریک پر موڑ لیتے ہوئے بری طرح باؤنڈری وال سے ٹکرائی اور پوری گھوم گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا لیکن اداکار کو گاڑی سے محفوظ حالت میں نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

اداکار کی ریسنگ ٹیم کے اکاؤنٹ نے حادثے کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پریکٹس سیشن کا حصہ تھی ، ساتھ لکھا کہ ’پریکٹس کے دوران اجیت کمار کا بڑا حادثہ لیکن انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا، دفتر میں ایک اور دن، یہی ریسنگ ہے۔

رام چرن کا سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ پر دلچسپ تبصرہ وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار ریسنگ کار ٹریک پر موڑ لیتے ہوئے باونڈری وال سے بری طرح ٹکرا گئی اور پوری گھوم گئی جس کے نتیجےمیں گاڑی کے اگلے حصہ کو نقصا پہنچا۔ اداکارکوگاری سے ھفاطت سے نکال لیا گیا۔

حادثہ پیش آنے کے فورا بعد ریس کی ریسکیو ٹیم وہاں پہنچی اور اداکار کو گاڑی سے باہر نکال کر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اجیت کمار کی صحت سے متعلق انکے منیجر سریش چندر نے بتایا ’اجیت مکمل طور پر محفوظ ہیں اور بالکل ٹھیک ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے۔‘

واضح رہے کہ اجیت کمار اداکاری کے ساتھ کار ریسنگ کے پیشے سے بھی وابستہ ہیں اور اسی سلسلے میں انکی اپنی ایک ریسنگ ٹیم ہے جس کا نام ’اجیت کمار ریسنگ‘ ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات