Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کیا پاکستان میں قطر ائیر لائن کے دفاتر بند ہوگئے ہیں؟

قطر ایئرویز نے وضاحت پیش کردی
اپ ڈیٹ 08 جنوری 2025 10:26am

قطر ایئرویز نے آپریشنل اخراجات کو کم کرنے کے لیے پاکستان بھر میں دفاتر بند کرنے کی حالیہ خبروں پر وضاحت پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق قطر ایئرلائن نے پاکستان میں دفاتر بند کرنے کے تمام دعووں کی تردید کی ہے۔

ائیرلائن کی جانب سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا کہ قطر ایئرویز کی پاکستان آنے اور جانے والی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، اور ہمارے دفاتر کھلے ہیں۔

بجلی کی کھپت میں کمی، قطر سے ایل این جی درآمد روکنے کا فیصلہ

قطر ایئرلائن نے مزید کہا کہ حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹس جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قطر ایئرویز نے پاکستان میں اپنے دفاتر بند کر دیے ہیں، وہ خبریں غلط ہیں۔

ایئر لائن نے واضح کیا ہے کہ اخراجات میں کمی کے لیے دفاتر بند کرنے کی افواہیں درست نہیں ہیں۔ تمام دفاتر کھلے رہیں گے اور پروازیں معمول کے مطابق رواں دواں رہیں گی۔

Offices

Is Qatar Airways

Closing

in pakistan