Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کئی امریکی ریاستوں میں برف کے طوفان سے تباہی، ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا

کنساس سٹی میں برفباری کا 32 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، رپورٹ
شائع 08 جنوری 2025 09:04am

امریکا کی کئی ریاستوں میں برف کے طوفان کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق کنساس سٹی میں برفباری کا 32 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ٹیکساس سے گلف کوسٹ تک درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک گرگیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ میزوری اور کنساس میں حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے وہیں لاکھوں افراد بجلی سے بھی محروم ہو کر رہ گئے ہیں۔

خراب موسم کے باعث واشنگٹن، میری لینڈ اور ورجینیا سمیت آٹھ ریاستوں میں ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا۔

ادھر برطانیہ میں برفباری کے ساتھ سیلابی صورتحال کا بھی سامنا ہے، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں اسکول بند ہیں جبکہ برطانیہ میں مزید برفباری اور سیلاب کی وارننگز جاری کردی گئی ہے۔

سمندری طوفان کی زد میں آکر روسی آئل ٹینکر دو حصوں میں تقسیم

دوسری جانب امریکی شہر لاس اینجلس کے مضافات میں جنگلات میں آگ لگ گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث آگ نے پورے ریجن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

امریکہ میں برفانی طوفان سے تباہی، لاکھوں لوگ متاثر، کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ طوفانی ہواؤں کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہوگیا ہے۔ مانتا مونیکا اور مالیبو کے درمیان 200 ایکٹر کا رقبہ جل گیا ہے جبکہ متعدد مکانات بھی جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔

آگ لگنے کے نتیجے میں ہائی وے سمیت متاثرہ علاقے میں دھویں کے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اور افراتفری کے باعث سڑکیں جام ہوگئیں۔

علاوی ازیں لوگوں کو انخلا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کئی افراد گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

Cold Weather

America

bad weather

heavy snowfall and rain