Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ڈالر کا جھٹکا، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ

مضبوط ڈالر دیگر کرنسیوں کے حاملین کے لیے تیل کو مہنگا بنا دیتا ہے
شائع 08 جنوری 2025 08:38am

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 77 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 74 ڈالر 68 سینٹس میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز برینٹ فیوچرز 28 سینٹ یا 0.37 فیصد کم ہوکر 76.02 ڈالر فی بیرل رہا جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 33 سینٹ یا 0.45 فیصد کی کمی سے 73.23 ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

امریکا نے شام پر پابندیاں جزوی طور پر نرم کر دیں

خیال رہے کہ دونوں بینچ مارکس پچھلے ہفتے پانچ دن تک مسلسل بڑھے اور اکتوبر کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ جس کی جزوی وجہ چین کی لڑکھڑاتی ہوئی معیشت کی بحالی کے لئے مزید مالی محرکات کی توقعات ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے محصولات کی حد کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن یہ گزشتہ ہفتے دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

مضبوط ڈالر دیگر کرنسیوں کے حاملین کے لیے تیل کو مہنگا بنا دیتا ہے۔ غیر اوپیک ممالک سے بڑھتی ہوئی مانگ اور چین سے کمزور مانگ کے ساتھ، توقع ہے کہ آئندہ سال تیل کی منڈی میں فراہمی کا اچھا توازن رہے گا، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے پر بھی حد لگی ہے۔

crude oil

Brent oil

West Texas Intermediate (WTI)