ندا یاسر کا نیلم منیر کے شوہر کی شہریت کے بارے میں انکشاف
پاکستان کی مقبول اداکاراورمارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے نیلم منیر کے شوہرکی قومیت کی وضاحت کردی۔
اداکارہ نیلم منیر اس وقت دبئی میں ہونے والی اپنی شادی کی تقریب میں بعد خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ نیلم کی شادی میں صرف ان کے گھر والوں نے شرکت کی تھی اور انہوں نے اپنی شادی کےایک ماہ بعد شادی کی تصاویر شیئر کیں۔
نیلم منیر کے شوہر کا نام، پیشہ اور تنخواہ کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
خوبصورت اداکارہ نے شادی کی تقریبات کے ساتھ ساتھ اپنے شوہر محمد راشد کے ساتھ ایک خوبصورت فوٹو شوٹ بھی پوسٹ کیا، جو روایتی عربی لباس میں ملبوس تھے۔ ان کے لباس نے ایک بحث کا آغاز کردیا اور ان کی قومیت پر سوال اٹھنے لگے۔
نیلم منیر نے اب تک اپنے شوہر کے بارے میں کوئی تفصیلی معلومات شیئر نہیں کیں۔ تاہم، بہت سے مداحوں نے قیاس کیا ہے کہ ان کے شوہر کا تعلق منڈی بہاؤالدین، پنجاب، پاکستان سے ہے۔
نیلم منیر کے نکاح کے لباس کی قیمت آپ کو حیران کر دے گی
حال ہی میں ندا یاسر نے اپنے شو گڈ مارننگ پاکستان میں نیلم منیر کے شوہر کی قومیت واضح کردی۔ ندا نے کہاکہ، میں ہماری بہت مشہور اور خوبصورت اداکارہ نیلم منیر کو ان کی شادی پر مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔ وہ میرے دل میں بہت خاص جگہ رکھتی ہیں کیونکہ انہوں نے میرے اور میرے شوہر کے ساتھ بہت کام کیا ہے۔
ندا نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ ان کے شوہر کی قومیت کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں، یہ سوچ کر کہ وہ ایک عرب ہے، لیکن میرا اندازہ ہے کہ ان کا تعلق پنجاب، پاکستان سے ہے اور وہ دبئی میں آباد ہیں۔ ہم ان کی آگے کی خوشگوار زندگی کی خواہش کرتے ہیں۔