وزیراعظم شہباز شریف کراچی پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ سمیت اہم وفاقی وزراء بھی ہیں
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی معاشی سرگرمیوں سے متعلق مختلف ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
وزیراعظم کراچی پہنچے تو گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور اعلیٰ سرکاری حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت علی پرویز ملک بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کریں گے۔
وزیراعظم کی بزنس کمیونٹی کی اہم شخصیات سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم چائنہ پورٹ کا دورہ بھی کریں گے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ سمیت اہم وفاقی وزراء بھی ہوں گے۔
Karachi Visit
PM Shehbaz Sharif
مقبول ترین