پختون قومی جرگے کے مطالبات کے لئے سب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
پختون قومی جرگے کے پیش کردہ مطالبات اور مسائل کے حل پر پیشرفت کے لئے اعلیٰ سطح کمیٹی میں سب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمیٹی میں اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔
کمیٹی ایک ہفتے میں پختون قومی جرگے کی طرف سے پیش کردہ 27 نکات اور مطالبات پر پیشرفت کے لئے اتفاق رائے سے تجاویز پیش کرے گی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کی فل ہاؤس کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی ، اپوزیشن لیڈر اور دیگر ممبران اسمبلی نے شرکت کی۔
علی امین گنڈاپور کی جانب سے ڈی چوک میں مارے گئے کارکن کے ورثا کو ایک کروڑ کا چیک پیش
وزیر اعلیٰ نے اجلاس شرکاء کو بتایا کہ پختون قومی جرگے کی طرف سے پیش کردہ 27 نکات اور مطالبات پر پیشرفت کے لئے اتفاق رائے سے تجاویز پیش کرے گی ۔ یہ تجاویز اسمبلی کی فل ہاؤس کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں گی۔
محسن نقوی کی علی امین گنڈا پور کو قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
انہوں نے کہا کہ فل ہاؤس کمیٹی وفاقی حکومت سے جڑے مسائل ضروری کاروائی کے لئے وفاق کو بھیجے گی ۔ صوبائی حکومت سے متعلق مسائل بھی ضروری کارروائی کے لئے بھیجے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دیگر اداروں سے جڑے مسائل متعلقہ اداروں کو بھیجے جائیں گے۔ اجلاس میں پشتون تحفظ مومنٹ کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔