مائیکرو سوفٹ کا بھارت میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان
معروف سوفٹ وئیر کمپنی مائیکرو سوفٹ بھارت میں اپنے Azure کلاؤڈ اور مصنوعی ذہانت (AI) کی صلاحیت بڑھانے کے لیے 3 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔
مائیکرو سوفٹ انڈیا کے سی ای او ستیہ ناڈیلا نے بنگلورو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بھاری سرمایہ کاری سے ملک میں جدید ٹیکنالوجی بہترہوگی، یہ بھارت میں سب سے دوسال کے لئے بڑی سرمایہ کاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ہندوستان کے شہریوں کی زندگی میں بہتری آئے گی، یہ رقم کمپنی کے AI سے چلنے والے ڈیٹا سینٹرز پر 80 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کے حال ہی میں اعلان کردہ منصوبے سے زائد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت امریکی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے بڑی منڈی ہے، جس میں Nvidia کے سربراہ جینسن ہوانگ، ایڈوانسڈ مائیکرو ڈیوائسز کی سی ای او لیزا سو تک کے ایگزیکٹوز نے دورہ کرتے ہوئے بھاری سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔
بھارتی نژاد سربراہ نے کہا کہ انڈیا کے 10 بڑے شہرو ں میں مائیکروسافٹ کے 20 ہزارسے زائد ملازمین ہیں، سوفٹ وئیر کمپنی کا مقصد ٹیکنالوجی کی ترقی اورنوجوان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
ستیہ ناڈیلا نے کہا کہ امریکا کے بعد ہندوستان دوسری سب سے بڑی گٹ ہب مارکیٹ ہے، جس کے 2028 تک سب سے بڑا ہونے کا امکان ہے۔ ”ہمارے پاس انڈیا کے AI پروجیکٹس کے تعاون بھی ہیں جو امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔“
ان کا کہنا تھا کہ مائیکرو سوفٹ نے 2030 تک ہندوستان میں 10 ملین لوگوں کو AI میں تربیت دینے کا منصوبہ بنایا ہے، کمپنی نے گذشتہ برس سال 24 لاکھ سے زائد افراد کو ہنر مند بنایا ہے۔
یاد رہے کہ دیگر بڑے ٹیکنالوجی ایگزیکٹوز کی طرح ستیہ ناڈیلا کو بھارت میں زبردست مقبولیت حاصل ہے، نوجوانوں کی بڑی تعداد آئی ٹی کے شعبے میں ان کو ’گرو‘ مانتی ہے۔
Comments are closed on this story.