رواں مالی سال 2024-25 کے چھ ماہ میں برآمدات 16.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
پاکستان کی برآمدات مالی سال 25-2024 کے چھ ماہ میں 16.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، برآمدات میں گزشتہ سال کےمقابلے میں 10.52 فیصد کا ریکارڈ اضافہ حکومتی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معاشی استحکام کی بے مثال برآمدات کا مسلسل بڑھتا ہوا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کی برآمدات مالی سال 25-2024 کے چھ ماہ میں 16.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں۔
برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.52 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، دسمبر میں2024 برآمدات 2.841 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، نومبرکے مقابلے میں 0.28 فیصد اضافہ معاشی استحکام کی جانب مثبت اشارہ ہے۔
جولائی سےنومبرتک برآمدات 13.6ارب ڈالررہیں،12.5فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، حکومتی اقدامات برآمدات کےفروغ اورمعیشت کےاستحکام کااہم ذریعہ ہے۔
تجارتی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے حکومتی پالیسیوں کا کلیدی کردار ہے، پاکستان کی برآمدات عالمی منڈی میں مسابقت کے لیے مضبوط بنیادیں فراہم کررہی ہیں جو معاشی ترقی اورعالمی تجارت میں پاکستان کی شمولیت میں نمایاں پیشرفت ہے۔
حکومت برآمدات کو فروغ دینے کے لیے مراعات اور تجارتی سہولیات فراہم کررہی ہے۔ برآمدات میں اضافہ معیشت کو مستحکم کرنے اور زرمبادلہ بڑھانے میں مددگارثابت ہوگی، عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے بہتر مواقع حاصل ہوں گے۔