Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

پاراچنار کے لیے امدادی سامان کی واپسی

51 ٹرک پشاور واپس روانہ کر دیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر
شائع 07 جنوری 2025 09:54pm

پشاور: پاراچنار کے لیے بھیجا گیا امدادی سامان راستوں کی بندش کے خدشے کے پیش نظر 51 ٹرک ٹل سے واپس پشاور بھیج دیئے گئے۔

پی ڈی ایم اے کے 17 ٹرک اور صوبائی حکومت کے 63 ٹرک ٹل پہنچے تھے، جنہیں راستوں کی بندش کی وجہ سے ٹل اسکاؤٹس کمپاؤنڈ میں روکا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر نے بتایا کہ 51 ٹرک پشاور واپس روانہ کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ٹل میں امن کمیٹی، جرگہ مشیران، اور انتظامی افسران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور مسئلے کے حل کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

peshawar

Parachinar Clashes