Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

117 سالہ برازیلی راہبہ دنیا کی معمر ترین شخصیت قرار

اینا کینا بارو اب تک قدیم ترین شخصیت کی درجہ بندی میں 20 ویں نمبر پر زندہ رہنے والی شخصیت ہیں
شائع 07 جنوری 2025 11:02pm

فٹبال سے محبت کرنے والی برازیلیئن راہبہ سسٹر اینا کینابارو، جاپان سے تعلق رکھنے والی خاتون تومیکو ایتاکا کی موت کے بعد 117 سال کی عمر میں دنیا کی معمر ترین زندہ شخصیت بن گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے 84 سالہ بھتیجے کلیبر کینابارو نے بتایا کہ سسٹر اینا کینابارو بڑی ہو کر اتنی دبلی پتلی تھیں کہ بہت سے لوگوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ بچپن میں زندہ رہیں گی۔

دنیا کی معمر ترین جاپانی خاتون 116 برس کی عمر میں چل بسیں

دو عالمی جنگیں دیکھنے والا دنیا کا معمر ترین شخص چل بسا

دنیا بھر میں ”سپرسینٹیرینین“ یعنی صد سالہ حیات کا سراغ لگانے والی تنظیم لونجی وی کوئیسٹ نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں وہیل چیئر پر چلنے والی راہبہ کو ابتدائی زندگی کے ریکارڈوں کے ذریعے توثیق شدہ دنیا کی معمر ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

لونجی وی کوئیسٹ کے مطابق دسمبر میں جاپان کی تومیکو ایتاکا کی موت کے بعد اینا کینابارو نے دنیا کے معمر ترین شخص کا اعزاز حاصل کیا تھا، وہ اب تک قدیم ترین شخصیت کی درجہ بندی میں 20 ویں نمبر پر زندہ رہنے والی شخصیت ہیں۔

world's oldest woman

Inah Canabarro