امارات میں مزدوروں کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ
گزشتہ سال وائٹ کالرملازمتوں میں کمی کے باوجود 2025 میں متحدہ عرب امارات کی جاب مارکیٹ ’امید بھری‘ نظر آتی ہے۔ آفس ملازمین کے مقابلے میں مزدوروں کی طلب میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عرب امارات کے سب سے بڑے ایچ آر اور اسٹافنگ سلوشنز فراہم کرنے والے انوویشنز گروپ نے وائٹ کالر ملازمتوں میں کمی کا انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال 21 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ ملازمت کے کرداروں اور زمروں کی ایک وسیع رینج کے باوجود بھرتی کی سرگرمیوں میں کمی یا ممکنہ ملازمت کے چیلنجوں کی نشاندہی کرتا ہے۔
دبئی میں باحجاب خاتون کا مذاق اڑانے والی غیر ملکی خواتین گرفتار
انوویشنز گروپ کے ڈائریکٹر نکھل نندا نے کہا کہ امارات کی جاب مارکیٹ میں ہمیں نئی امید نظر آتی ہے،رواں برس 2025 کے چند قابل ذکر رجحانات کی وجہ سے ملک میں نئے کاروبارمیں اضافہ ہوا ہے، اس کے لئے استقبالیہ، چھوٹا آفس اسٹاف اور گودام کا عملہ شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم سیلز ایگزیکٹوز کے کردار پر نظر ڈالیں، تو وہ نئے کاروباری نمو کو آگے بڑھانے میں اہم کردار کی وجہ سے انٹری لیول کے عہدوں پر حاوی ہیں۔
نکھل نندا نے مزید وضاحت کی کہ بلیو کالر ملازمتوں میں اضافے کو جاری بڑے رہائشی اور تجارتی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے بھی منسوب کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رہائشی تعمیرات کی وجہ سے تعمیراتی کارکنوں کی زیادہ مانگ میں اضافہ ریکارڈ کی اعلیٰ منصوبہ بندی کی رہائشی فروخت کی وجہ سے ہوئی ہے، جس نے تعمیراتی سرگرمی کو عروج پر پہنچا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے آپریشنل اور مینٹیننس کی بڑھتی سرگرمیاں امارات کی بندرگاہوں میں کام بڑھا ہے، جس سے لاجسٹک اور بندرگاہ کے انتظامی شعبوں میں اضافی مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
چین میں گدھوں کی مانگ کیوں زیادہ ہے؟
ڈائریکٹر انوویشنز گروپ نے کہا کہ وائٹ کالر ملازمتوں میں کمی بنیادی طور پر عرب امارات سے دور عالمی مراکز میں سپورٹ فنکشنز کی وجہ سے ہوئی ہے، تاہم سیلز اور کاروباری ترقی کی پوزیشنوں میں اضافہ ہوا۔ ان ملازمتوں کے لیے درست افراد کا انتخاب چیلنج ہے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں جیسے جیسے صنعتیں ترقی کرتی ہیں، ویسے ہی ملک میں ملازمتوں کے نئے مواقع بھی بڑھ جاتے ہیں۔
مختلف ملازمین بھرتی کرنے والے جینی ریکروٹمنٹ نے کہا کہ “جیسے جیسے متحدہ عرب امارات تیل اور گیس پر انحصار سے ہٹ رہا ہے، ویسے ہی یو اے ای اپنی معیشت کو فعال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں میگا انفراسٹرکچرکے منصوبوں پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ اس بڑے پیمانے پر ہونے والی پیش رفت نے بلیو کالر ملازمت کے مواقع میں بھی اضافہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بہت سے تعمیراتی منصوبوں کی کامیابی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ کیا ہے، اس شعبے میں مزید غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔