Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

اسلام آباد سے 800 پناہ گزینوں کو گرفتار کرلیا گیا، افغان سفارتخانے کا دعویٰ

گرفتار کیے گئے کچھ ایسے ہیں جو اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی میں رجسٹرڈ ہیں، اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کا بیان
شائع 07 جنوری 2025 07:04pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں افغانستان کے سفارت خانے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں مقیم 800 افغان باشندوں کو حکام نے حراست میں لیا ہے، جن میں کچھ ایسے ہیں جو اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی میں رجسٹرڈ ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا کہ پاکستان میں افغانوں کے لیے ویزا کے عمل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ”حراست اور ملک بدری کے پریشان کن معاملات“ کا باعث بنی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افغان سفارتخانے نے کہا کہ ”افغانستان کا سفارت خانہ اسلام آباد میں تقریباً 800 افغان شہریوں کی حالیہ حراست پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔“

انہوں نے کہا کہ ’یہ خواتین اور بچوں سمیت خاندانوں کی المناک علیحدگی کا سبب بنی ہے، جن میں سے اکثر پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔“

بیان میں کہا گیا کہ اس تعداد میں 137 افغان باشندے شامل ہیں جن کی ویزا میں توسیع کی درخواستیں زیر التوا ہیں یا جو اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی میں عارضی طور پر رجسٹرڈ ہیں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

afghanistan