Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

وفاقی وزارتوں نے معلومات تک رسائی کے قانون کی دھجیاں اڑا دیں

وفاقی وزارتوں نے معلومات تک رسائی کے قانون (آرٹی آئی) پر عملدرآمد نہیں کیا، فافن رپورٹ
شائع 07 جنوری 2025 06:22pm

اسلام آباد: فافن (فریڈم نیٹ ورک) کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکثروفاقی وزارتوں نے معلومات تک رسائی کے قانون (آرٹی آئی) پر عملدرآمد نہیں کیا، جس کے نتیجے میں عوامی اہمیت کی معلومات کے اجرا کا قانونی تقاضہ پورا نہیں ہو سکا۔

فافن کے مطابق قانونی تقاضے پورے نہ ہونے سے غلط معلومات پھیلنے کا باعث بن رہے ہیں۔ رپورٹ میں 33 وزارتوں کی 44 ڈویژنز کا جائزہ لیا گیا، جس میں کسی بھی ڈویژن نے قانون کی دفعہ 5 پر عملدرآمد نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ ڈویژن: سب سے کم 8 فیصد، شق 19 پر 15 فیصد، اطلاعات اور صحت سمیت 19 فیصد عمل درآمد کیا۔

علاوہ ازیں رپورٹ کے مطابق بتایا گیا کہ کیبنٹ اور بین الصوبائی ڈویژن میں 42 فیصد، پٹرولیم، ریونیو اور داخلہ: 6 ڈویژن میں 38 فیصد علمدرآمد کیا گیا۔

یہ رپورٹ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وفاقی وزارتوں میں معلومات تک رسائی کے قانون پر عملدرآمد کی صورتحال انتہائی ناقص ہے، جس کے نتیجے میں عوام میں بے بنیاد معلومات کا پھیلاؤ ہو رہا ہے۔

ا

پاکستان