Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

بجلی 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے حکومت کا مختلف آپشنز پر کام جاری

ہ پانچ آئی پی پیز سے معاہدے ختم کر دئیے گئے ہیں، ذرائع
شائع 07 جنوری 2025 03:54pm

وفاقی حکومت نے بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر کام جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ آئی پی پیز سے معاہدے ختم کر دئیے گئے ہیں، جس سے حکومت کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی، یہ بچت سالانہ 70 ارب روپے بنے گی۔

ذرائع کے مطابق بگاس کے 8 پاور پلانٹس کا ٹیرف تبدیل ہونے سے 238 ارب روپے کی بچت ہوگی، مزید 16 آئی پی پیز سے معاہدوں کے نتیجے میں 481 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے یا ان میں تبدیلی کا فائدہ صارفین کو دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ بجلی کے بلوں پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے، وفاقی حکومت سالانہ 800 ارب روپے سے زائد بجلی بلوں پر ٹیکسوں سے حاصل کرتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام اقدامات سے حکومت 10 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کرنا چاہتی ہے۔

Electricity Tariff