Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

چیمپئنز ٹرافی، برطانوی سیاستدانوں کا افغانستان کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

ای سی بی نے انگلینڈ کے سیاستدانوں کے خط کا جواب دے دیا
شائع 07 جنوری 2025 03:16pm

انگلش پارلیمنٹ کے ارکان نے چیمپئنزٹرافی میں افغانستان سے میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں 160 پارلمینٹیرینز نے انگلش کرکٹ بورڈ کو خط میں لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ افغانستان حکومت ویمن کرکٹ کو سپورٹ نہیں کرتی، تو چیمپئنزٹرافی میں افغانستان سے میچ نہ کھیلا جائے۔

اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ سے خط میں کہا گیا ہے افغان خواتین سے یکجہتی کا مضبوط پیغام دیں، افغانستان کے ساتھ میچ کا بائیکاٹ ظلم کے خلاف عدم برداشت کا واضح پیغام ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ انگلش بورڈ کی جانب سے برطانوی پارلمینٹیرینز کے اس مطالبے کو ماننے سے انکارکردیا گیا ہے۔

چیمئینز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم میں کپتانی پر جھگڑے

ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے کہا ہے کہ تمام ممبر ممالک کے ساتھ مشترکہ فیصلے کی حمایت کریں گے، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ طالبان کے خواتین کے ساتھ سلوک کی سخت مذمت کرتا ہے۔

رچرڈ گولڈ نے کہا ہے کہ کرکٹ بہت سے افغان شہریوں کے لیے امید کا ایک ذریعہ ہے۔

بھارتی کوچ شرمناک شکست کا غصہ 19 سالہ آسٹریلوی کرکٹر پر نکالنے لگے

انگلش بورڈ نے جواب دیا کہ ہم بائیکاٹ کا یک طرفہ فیصلہ نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان چیمپئنزٹرافی کا میچ 26 فرروی کو لاہور میں شیڈول ہے۔

British Parliament

request ECB

cancel match

england vs afghanistan