یو اے ای نے واجب الادا دو ارب ڈالر رول اوور کر دیے، وزیراعظم
بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے دو تین آپشنز زیر غور ہیں، رواں ہفتے میٹنگ کرکے آپشنز کو لے کر آگے بڑھیں گے۔
وزیراعظم نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا، بجلی کی نرخ میں کمی کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یو اے ای نے واجب الادا دو ارب ڈالر رول اوور کر دیے ہیں، متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات بھی مفید رہی ہے، انڈونیشیا کے صدر بھی اس ماہ پاکستان آرہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان قربتیں مخالفت میں بدلنے لگی
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرم میں ڈپٹی کمشنر پر حملہ افسوس ناک ہے، کرم امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔
cabinet meeting
PM Shehbaz Sharif
مقبول ترین