Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

سلمان خان میری نقل کرتے تھے، حسن جہانگیر

ان کا گایا ہوا گانا" ہوا ہوا" تین نسلوں میں مقبول رہا
اپ ڈیٹ 07 جنوری 2025 11:33pm

پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈ گلوکار حسن جہانگیر نے انکشاف کیا کہ ان کے اسٹیج پر شرٹ اتار کر پھینکنے کے انداز کو سلمان خان کاپی کیا کرتے تھے۔

حسن جہانگیر پاکستانی موسیقی کا وہ سرمایہ ہیں جن کا گایا ہوا گانا“ ہوا ہوا“ تین نسلوں میں مقبول رہا وہ پاکستان کی موسیقی میں ایک نیا اندازاوراسٹائل لائے۔ وہ آج بھی پہلے کی طرح فٹ نظر آتے ہیں۔
اداکارہ ریما پر کروڑوں کے فراڈ کا مقدمہ درج

گلوکار نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں اپنے کیریئر ، فٹنس اور فیشن کے حوالے سے گفتگو کی۔

حسن جہانگیرنے بتایا کہ وہ اپنے عروج کے زمانے میں ہر میگزین سے نئے، نئے کپڑوں کے ڈیزائن اور ورائٹی تلاش کرتے تھے اور لنڈا بازار سے کپڑے خریدتے تھے پھر وہی کپڑے آگے چل کر مشہور ہو گئے۔

حنا دلپذیر نے اپنی طلاق اور اکیلے اولاد پالنے پر دل کا غبار نکال دیا

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت میں اسٹیج پر شرٹ اتارنے کا انداز متعارف کرایا جسے بعد میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سمیت ہر جگہ کاپی کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ 80 کی دہائی میں اسٹار تھے اور وہ اسٹیج پر شرٹ اتار کر تماشائیوں کی جانب پھینک دیتے تھے۔ سلمان خان نے کافی بعد میں ڈیبیو کیا اور پھر یہی انداز اپنایا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات