Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

چھ بھائیوں کی چھ بہنوں کے ساتھ سادگی سے شادی، نیا ٹرینڈ قائم کر دیا

ہم نے دلہن کے خاندان پر بوجھ نہ ڈالنے کے لیے جہیز کا انتظام خود کیا ہے، دلہا
شائع 07 جنوری 2025 01:51pm

جلالپور پیروالہ میں چھ بھائیوں نے چھ بہنوں کے ساتھ سادگی سے شادی کر کے ایک نیا ٹرینڈ قائم کر دیا۔

جلالپور پیروالہ کے نواحی علاقے خان بیلہ میں چھ بھائیوں نے ایک ہی خاندان کی چھ بہنوں سے سادگی سے شادی کر لی۔

دلہاؤں میں سے نگران عباس اور کامران عباس نے بتایا کہ ہم نے دلہن کے خاندان پر بوجھ نہ ڈالنے کے لیے جہیز کا انتظام خود کیا ہے، ہم جہیز لینے کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد ﷺ ہمہں سادگی سے شادی کرنے کا درس دیتے ہیں اور ہم نے مہمانوں کی طرف سے بھی روایتی ”سلامی“ (نقد تحائف) سے بھی انکار کر دیا ہے۔

اس نادر اور دلکش تقریب نے مشترکہ شادیوں میں ایک نئی روایت کو اجاگر کرتے ہوئے خطے کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے۔

پاکستان

Mass Wedding