Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

چوہدری پرویز الہیٰ پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا صحت جرم سے انکار
شائع 07 جنوری 2025 01:19pm

لاہور کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی ہے۔

احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے معاملے پر دائر نیب ریفرنس پر سماعت کی۔

جس میں پیشی کیلئے پرویز الہیٰ عدالت پہنچے اور عدالتی عملے نے ان کی حاضری گاڑی میں جاکر مکمل کی۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس: دو وزراء کے قلمدان خطرے میں، غیر حاضر اسمبلی اراکین کی تنخواہیں کاٹنے کا حکم

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کی جس پر انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔

دوسری جانب پرویز الہیٰ نے مستقل حاضری معافی کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئندہ نمائندے انوار حسین کے ذریعے پرویز الہیٰ کی حاضری مکمل کی جائے، عدالت مستقل حاضری معافی کی درخواست کو منظور کرے۔

مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو نیا لائحہ عمل اپنائیں گے، صاحبزادہ حامد رضا

عدالت نے پرویز الہیٰ کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا اور سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Indictment

Development Projects Kick Backs