Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار

حادثے کے بعد تربیتی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی، پولیس
اپ ڈیٹ 07 جنوری 2025 02:35pm

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے شہر رسالپور میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کو حادثہ ہینش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق تربیتی طیارہ رن وے کی دیوار کے قریب کھیتوں میں جاگرا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد تربیتی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔

پولیس نے بتایا کہ ریسکیو 1122، پاک فضائیہ اور آرمی کی ایمبولنس اور فائربریگیڈ موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق تربیتی طیارے کا ملبہ رن وے کے قریب موجود ہے جسے سیکورٹی اہلکاروں نے تحویل میں لے لیا ہے۔

PAF

risalpur

Training Aircraft Crash