چیمئینز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم میں کپتانی پر جھگڑے
بھارتی کرکٹ ٹیم میں کپتانی کو لے کر ایک بحث جاری ہے، پہلی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان بنایا جانا تھا تاہم اب وہ بھارتی سلیکٹرز کی نظروں سے ہی اوجھل ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمئینز ٹرافی کیلئے سلیکٹرز نے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی جگہ کپتان روہت شرما کے نائب کے طور پر جسپریت بمراہ کا انتخاب کرلیا ہے۔
حال ہی میں بھارت کو بارڈر گواسکر سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست ہوئی جس کے بعد جس میں جسپریت بمراہ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ ساتھ ہی روہت شرما کی خراب کارکردگی پر بھی کئی سوالات کھڑے ہوئے۔
ٹیسٹ کرکٹ پر حکمرانی کیلئے جے شاہ نے نئی چال چل دی
رپورٹ کے مطابق ہاردک پانڈیا سابق کوچ راہول ڈریوڈ کے دور میں نائب کپتان تھے جبکہ گوتم گمبھیر کی آمد کے بعد شبمن گل کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی ذمہ داری دی گئی تھی۔
تاہم اب بمراہ کو نائب کپتان بنانے والے سیلکٹرز کو ان کی انجری نے پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ اہم سیریز کیلئے فاسٹ بولر کی دستیابی یقینی نہیں جبکہ نائب کپتانی کے رول میں چیمپئینز ٹرافی ایونٹ میں انکی شرکت بھی مشکوک نظر آرہی ہے۔
جنوبی افریقا سے وائٹ واش ہونے پر پاکستان ٹیم کے کپتان ناکامی چھپانے لگے
ادھر کئی سابق بھارتی کھلاڑی ہارک پانڈیا کو نائب کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔