Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

شدید مندی کی لہر، پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت آغاز کے بعد منہ کے بل آگرا

100 انڈیکس میں 2000 پوائنٹس سے زائد کمی
اپ ڈیٹ 07 جنوری 2025 04:09pm

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، لیکن دوران کاروبار مارکیٹ منہ کے بل آگری۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 588 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 843 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

لیکن اس کے بعد اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا اور بالآخر انڈیکس کی نوز ڈائیو شروع ہوگئی۔

دن کے بیچ میں مندی کی لہر دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 2000 پوائنٹس سے زائد کمی ہوگئی، جس کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 200 پر آگیا۔

کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 16 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

Pakistan Stock Exchange (PSX)

PSX 2025